اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ویب سائٹ "السبق" نے لکھا ہے کہ ایک سعودی بچے نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ جدہ کے علاقے حی السامر میں وہابی مبلغ نے اس کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی پولیس نے لڑکے کی درخواست پر گھات لگا کر مذکورہ مبلغ کو ـ جس کا نام ظاہر نہيں کیا گیا ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ غیر ملکی ہے ـ گرفتار کیا اور اس کے گھر اور گاڑی سے بڑی مقدار میں چرس اور دوسرے نشہ آور مواد برآمد کئے جو فروخت کے لئے تیار تھے۔ پولیس کے مطابق، اس شخص سے برآمد ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص منشیات کا باقاعدہ اسمگلر ہے۔ ............./٭۔٭
28 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484463
سعودی پولیس نے ایک وہابی مبلغ کو ایک بچے پر جنسی زیادتی کرنے اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔