ابنا: اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ خوزہ مانوئیل گارسیا مار گالو نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حال و مستقبل کے زیر عنواں منعقدہ اجلاس میں یہ بات کہی۔ اس نشست میں یورپی یونین میں خارجہ کمیشن کے سابق سربراہ خاویر سولانا، صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ اور دسیوں عالمی محققین اور سفارتکاروں نے شرکت کی تھی۔ اسپین کے سابق وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے تعلق سے یورپی یونین کی دوغلی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عالمی رائے عامہ یہ پوچھ رہی ہے کہ آخر کس بناء پر اسرائيل کو ایٹم بم رکھنےکا حق ہے اور لیکن ایران مصر اور ترکی کو ایٹم بم رکھنے کا حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ سب کے حق میں ہے اور مشرق وسطی میں امن قائم کرنےکا ایک سنہری موقع ثابت ہوسکتا ہے۔ درایں اثنا خاویر سولانا نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے معاہدے کو نہایت اہم قراردیا اور کہا کہ سب کو اس معاہدے کی اہمیت کا احساس ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483858
اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔