26 نومبر 2013 - 20:30
عراق ميں دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ جاري

عراق ميں دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقي وزارت داخلہ نے اعلان کيا ہے کہ پير کو بغداد کے صدريہ علاقے ميں بم کے دھماکے ميں سترہ عام شہري جاں بحق اور اکيس زخمي ہوگئے -  بم کا ايک اور دھماکہ بغداد کے شمال ميں واقع باب الشام ميں ہوا جس ميں دس عراقي جاں بحق اور زخمي ہوئے-اسي طرح موصل ميں بھي ايک دہشتگردانہ کارروائي ميں انتيس افراد جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں - توزخرماتو ميں بھي بم کے ايک دھماکے ميں پانچ افراد جاں بحق اور زخمي ہوگئے -عراق کے عوام اور حکام اپنے ملک ميں دہشتگردانہ کارروائيوں کے لئے امريکا اور خطے کے بعض ملکوں خاص طور سعودي عرب اور قطر کو ذمہ دار قرار ديتے ہيں جو تکفيري انتہا پسندوں اور عراق ميں سرگرم ديگر دہشتگرد گروہوں کي حمايت کرتے ہيں......../169