22 نومبر 2013 - 20:30
ایران کے لبنان کے ساتھ تعلقات میں فروغ کی مزید کوشش کی جائے گی: صدر جمہوریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور لبنان کی قوموں کے مفادات کے سلسلے میں بیروت کے ساتھ تہران کے تعلقات فروغ دینے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور لبنان کی قوموں کے مفادات کے سلسلے میں بیروت کے ساتھ تہران کے تعلقات فروغ دینے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ صدر مملکت نے لبنان کے صدر میشل سلیمان کے نام اپنے ایک پیغام میں لبنان کے قومی دن کی مناسبت سے اس ملک کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس پیغام میں اس بات پر یقین کا اظہار کیا  کہ لبنان کے صدر کی کوششوں سے ان کے ملک میں امن و استحکام کو فروغ حاصل ہوگا اور علاقے میں لبنان اپنی ترقی کی منزلیں طے کرتے رہے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور لبنان کے تعلقات مختلف شعبوں میں اور دونوں ملکوں کی قوموں کے مفادات کی بنیاد پر مزید فروغ پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲