20 نومبر 2013 - 20:30
مصری فوج وزیر دفاع کا انتخاب کرے گی

مصر کے نئے آئین کے مطابق فوج کی اعلی کونسل وزیر دفاع کا انتخاب کرے گي۔

ابنا: مصر کے نئے آئین کے مطابق فوج کی اعلی کونسل وزیر دفاع کا انتخاب کرے گي۔ المختصر ویب سائٹ کے مطابق مصر میں تدوین آئین کمیٹی نے اس شق کو منظوری دیدی ہے کہ وزیر دفاع کا انتخاب فوج کی اعلی کونسل میں ہوگا اور وزیر دفاع دو دوروں کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کا وزیر دفاع مسلح افواج کا سپریم کمانڈر بھی ہوگا اور اسے فوجی افسروں میں سے ہی منتخب کیا جائے گا۔ اس قانون میں یہ بھی کہا گا ہےکہ صدر کو وزیر دفاع کو معزول کرنے کا اختیار ہوگا۔ ادھر الازھر یونیورسٹی میں طلبا کے احتجاج کو کے کچلے جانے کے بعد فوجی بغاوت کے مخالف وکیلوں نے فوج کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ الازھر پرفوج کے حملوں میں ایک طالب علم ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا  معزول صدر کی حامی ایک تنظیم نے عوام  سے اتوار کو ملین مارچ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس تنظیم کے سینئررہنما علی خفاجی نے عوام سے اپیل کی ہےکہ اتوار کو رابعۃ العدویہ اور نہضت اسکوائروں پر میلن مارچ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲