ابنا: امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں اختلافات کو چھے ماہ میں سفارتی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق صدر اوباما نے کہا ہے کہ واشنگٹن چھے مہینے کے اندر ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرسکتا ہے ۔ اوباما نے سینٹ کے بااثر ارکان سے یہ بھی گذارش کی کہ ایران پر پابندیوں کو ملتوی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کے بارے میں اسرائيلیوں، ایرانیوں، کانگریس اور عالمی سربراہوں سے صلاح و مشورہ کررہا ہے۔ اوباما نے اسی ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران پرعائد پابندیوں کونہیں ہٹائے گا اور ایران کو ایٹمی ہتھیار تک دسترسی حاصل کرنے سے روکنے کےلئے تمام آپشن کھلے رکھے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483022
امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں اختلافات کو چھے ماہ میں سفارتی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔