ابنا: یہ مذاکرات ایران کی ایٹمی سرگرمی کے موضوع پر ہو رہی ہے۔ اس مذاکرات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزراء خارجہ نے شرکت کی جبکہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن مذاکرات میں تھوڑی عرصے کے لئے حاضرہوئے۔ ایک سفارت کار نے فرانس پریس کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ مختصر اجلاس تھا اور اب دو طرفہ اجلاس ہوں گے۔جنیوا مذاکرات شروع ہونے سے پہلے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان اجلاس ہوا جسے وزیر خارجہ نے مثبت قرار دیا تھا۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان مذاکرات اچھے رہے اور ہم نے مذاکرات کے دوران اس تناظر کو جاری رکھنے کے راستوں پر گفتگو کی۔ اس درمیان رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کے رکن سید عباس عراقچی گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہوئے مذاکرات کے نتائج جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 8 بجے اور تہران کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کا اعلان کریں گے۔
.......
/169