19 نومبر 2013 - 20:30
امیر کویت کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

کویت کے امیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ کے ملاقات میں ایران و خلیج فارس کے عرب ممالک کے مشترکہ مفادات پر تاکید کی ہے۔

ابنا: کویت کے امیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ کے ملاقات میں ایران و خلیج فارس کے عرب ممالک کے مشترکہ مفادات پر تاکید کی ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر " شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح" نے کویت میں عرب و افریقی ممالک کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ایران کے وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں کہ جو آئندہ ہفتے منعقد ہوگا ، دوطرفہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کویت کے امیر نے دونوں ملکوں کے باہمی احترام کی بنیاد پر سیاسی ،اقتصادی و ثقافتی تعلقات اور دونوں ممالک میں موجود گنجائشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تھران و کویت کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ کویت کے امیر نے ہمسایہ ملکوں اور مغرب کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں ایران کے صدر " حسن روحانی " کے رحجان کی قدردانی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عنقریب دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کے دائرے میں صلاح مشورے کے لئے تھران کا دورہ کروں گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ " علی طیب نیا " نے بھی کویت میں عرب و افریقی ممالک کے سربراہی اجلاس کے بہتر انعقاد پر امیر کویت کی قدردانی کی اور کویت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲