19 نومبر 2013 - 20:30
ایران کے نائب وزیر خارجہ بیروت کے لئے روانہ

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے باہر دہشتگردانہ بم دھماکوں کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیاں آج بیروت کے لئے روانہ ہوگئے۔

ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ بیروت میں حالیہ دہشتگردانہ واقعات کے بعد کے حالات کا جائزہ لیں گے اور لبنان کے متعلقہ حکام سے مذاکرات کریں گے۔ ادھر اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی سے ٹیلفوں پر رابطہ کرکے حالات کی تفصیل معلوم کی۔ دوسری جانب روس نے بیروت میں ایران کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی  ہے۔ روس نے لبنانی حکومت اور ملت سے مخاطب ہوتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ساتھ فرانس اور برطانیہ کی حکومتوں نے بھی ان بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

.......

/169