19 نومبر 2013 - 20:30
امریکی عوام کی اکثریت ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل کے حق میں

امریکی عوام کی اکثریت ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل کے حق میں ہے۔

ابنا: اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کےتازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عوام  کی دو تہائي اکثریت ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل کی خواہاں ہے۔ اس سروے سے پتہ چلتا ہےکہ جن افراد سے سوال کئے گئے ان میں چونسٹھ فیصد نے کہا ہے کہ سفارتی طریقوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کیا جائے اور صرف تیس فیصد نے اس بات کی مخالفت کی ہے۔ اس سروے کے مطابق بہتر فیصد ڈیموکریٹس ایران کے ساتھ سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں۔

.......

/169