اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ کو گجرات میں جلال پور روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سید شبیر حسین شاہ اور ان کا ڈرائیور شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سید شبیر حسین شاہ گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے۔ واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر شاہ حسب معمول یونیورسٹی جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائکل سوار افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگئے، واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سے گجرات میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد اپنی قیمتیں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ کی جائے شہادت سے ایک رقعہ برآمد ہوا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ قتل راولپنڈی سانحہ کا بدلہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جائے وقوعہ پر ایک رقعہ پھینک گئے ہیں، جس میں لکھا تھا کہ یہ کارروائی راولپنڈی کے واقعے کی جوابی کارروائی تھی اور وہ اس طرح کی مزید کارروائیاں کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ پروفیسر یونیورسٹی میں مقبول تھے اور مختلف حلقوں میں دانشور کے طور جانے جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق سید شبیر حسین شاہ گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے ٹوئٹر پیج پر بھی اس واقعہ کو قبول کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 482506
پاکستان کی یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ کو گجرات میں جلال پور روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سید شبیر حسین شاہ شہید ہو گئے۔