ابنا: مصرکی سیکیورٹی کے ماہرجنرل"حسین عبدالرازق" نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ شیعہ ،مصرکا ایک حصہ ہیں کیونکہ دیگرمصریوں کی طرح وہ بھی اس ملک کے شہری ہیں اورانہیں آشکارا طورپراپنے آداب ورسوم کے مطابق اعمال انجام دینے کا حق حاصل ہے لیکن بعض دہشتگردگروپوں نے ان ایام میں دھمکیاں دے تشویش ایجاد کررکھی ہے اسی بنا پر سخت حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم سب الحسین علیہ السلام مسجد میں عزاداری کے پروگرام منعقد کرنے کے خواہاں ہیں اوراسی دوران سیکیورٹی ادارے لوگوں کی جانوں کی حفاظت اوردہشتگردانہ کاروائیوں کوروکنے کی کوشش کرتےہیں اوراسی وقت ہم سیکیورٹی کے اقدامات پرتنقیید کرتےہیں پس کس طرح ان اقدامات کواجرا ء کیا جاسکتا ہے۔قابل ذکرہے کہ گزشتہ جمعرات کی صبح کو نمازصبح کے بعد سلفیوں اوران شیعوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں کہ جو الحسین علیہ السلام مسجد میں عاشورا کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
.......
/169