ابنا: دو یونیورسٹیوں صنعتی اور شریف کے اسٹوڈنٹس اور دانشوروں نے آج فردو نامی ایٹمی سائٹ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر پرامن ایٹمی تنصیبات کی حمایت کا اعلان کیا۔دریں اثناء ایران کے ایٹمی ثمرات میں توسیع و تحفظ کی اسٹوڈنٹس کمیٹی کے سیکرٹری مہدی زینال نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فردو کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائے جانے کے موقع پر ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کی موجودگي اور تقریر کی بھی خبر دی۔مہدی زینال لو نے کہا کہ انسانی ہاتھوں کی اس زنجیر کے پروگرام میں علی اکبر صالحی کی شرکت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران کے ایٹمی ثمرات کی حفاظت ایک اجتماعی کوشش ہے اور اسٹوڈنٹس اور دانشوروں کے علاوہ ایرانی حکام اور ساری ملت ایران بھی اس بارے میں فکرمند ہے۔
.......
/169