ابنا: جمیل حایک نے جنوبی لبنان کے بابلیہ علاقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنہ و فساد پھیلانے کی جاری سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لبنانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کے امن و استحکام کی غرض سے قومی اتحاد کا تحفظ کریں اور علاقے کی تبدیلیوں پر مکمل نظر رکھیں۔لبنان کی تحریک امل کے سیاسی دفتر کے سربراہ جمیل حایک نے یہ بھی کہا کہ لبنان کے مسائل کے حل کا واحد طریقہ مذاکرات اور باہمی صلاح و مشورہ ہے اسلئے کہ لبنانی قوم کو غاصب صہیونی ریاست کے خطرے سے کبھی غامل نہیں رہنا چاہیئے اور اسے اپنے خلاف رچی جانے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیئے۔قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان بھی ہمیشہ ان ہی نکات پر تاکید کرتی رہی ہے۔
.......
/169