18 نومبر 2013 - 20:30
روس: ایران کے ساتھ سمجھوتے کا موقع گنوا دینا عقلمندی نہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری مسئلے میں بنیادی اقدامات عمل میں لانے کیلئے آمادہ ہے اسلئے اس موقع سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

ابنا: سرگئی لاوروف نے کہا کہ  امریکہ کے وزیر خارجہ سے اپنی بات چیت میں انھوں نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اسلئے کہ ایران کے یہ اقدامات توقع سے بھی زیادہ سمجھے جاتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر ایران کے جوہری مسئلے پر کافی تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے۔

.......

/169