ابنا: راولپنڈی میں جمعہ سے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جو آج صبح چھ بجے اٹھالیا گیاہے، انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ آج صبح بازار جزوی طور پر کھلے تاہم شہر کے اندر اشیاء خورونوش کی ترسیل کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے۔ دوسری جانب عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کے لئے فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
.......
/169