17 نومبر 2013 - 20:30

پاکستان کو چاہیئے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان میں حاصل اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

ابنا: حکومت افغانستان کے خصوصی ایلچی نے اپنے دورۂ ہندوستان میں کہا ہے کہ پاکستان، طالبان گروہ میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے افغانستان سے بدامنی کا خاتمہ کرنے میں تعاون کرسکتا ہے۔ ہندوستان کے اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حکومت افغانستان کے خصوصی ایلچی شیدا محمد ابدالی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ کے اہم لیڈر منمجلہ ملا عمر پاکستان میں ہیں اور اسلام آباد کو چاہیئے کہ وہ پاکستان میں ملا عمر کی روپوشی کے مقام کے بارے میں افغان حکومت کو باخبر کرے۔ابدالی نے افغانستان اور ہندوستان کے تاریخی اور قریبی تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کا ایک مشترکہ مسئلہ، امن سے متعلق ہے اور افغانستان میں امن، پاکستان میں امن کے مترادف ہے۔انھوں نے لندن کانفرنس کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات، افغانستان کی زیر قیادت انجام پانے چاہیئیں۔

.......

/169