ابنا: یامین عبدالقیوم نے 51.3 فیصد ووٹ حاصل کر کے سابق صدر محمد نشید کے مقابلے میں فتح حاصل کی۔
گزشتہ اتوار کو نشید نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 47 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جو کہ کامیابی کے لیے درکار شرح سے کم تھے۔
کامیاب ہونے والے یامین، مامون عبدالقیوم کے بھائی ہیں جنہوں نے تقریباً 30 سال تک مالدیپ پر سخت گیر انداز میں حکومت کی اور انھیں محمد نشید نے 2008ء میں ہونے والے پہلے آزادانہ انتخابات میں شکست دی تھی۔
ہفتہ کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس ملک پر سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے دبائو میں اضافے کے بعد منعقد ہوا تھا۔
.......
/169