ابنا: اسرائیل کی معیشت اور تجارت کے وزیر، نفٹالی بینیٹ فی الحال واشنگٹن میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکی قانون سازوں کی لابنگ میں مصروف ہیں.
بینیٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مکے بازی کے مقابلے کی طرح ہے کہ جہاں ریفری چھ، سات، آٹھ اور نو گنتا ہے اور ایکدم اس آخری مرحلے میں ہم اس کے پاس جاتے ہیں اور اس پر دباؤ بناتے ہیں۔
تاہم اسرائیلی وزیر کے اس بیان سے ایک دن قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بدھ کے روز امریکی قانون سازوں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے تہران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتیں حالیہ مذاکرات میں معاہدہ طے کرنے کے بہت قریب ہیں۔
اس سے پہلے جان کیری کہہ چکے ہیں کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کوئی بھی تنازع اتنا بڑا نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکتا ہو۔
20 نومبر کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونا ہیں۔ ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی، شامل ہیں۔
.......
/169