ابنا: بلوچستان میں چار اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ، سیکیورٹی کے لیے پولیس کے پانچ ہزار ، ایف سی کے ڈھائی ہزآر اور لیویز کے پانچ سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا کیا ہے، ایف سی کے پٹرولنگ دستوں کی تعداد بڑھا کر 33 کردی گئی ہے ، کوئٹہ شہر میں26 مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔پشاور میں سیکیورٹی کے لیے چار ہزار اہلکارتعینات کیے گئے ہیں ، بیشتر ذمہ داری پولیس کے کاندھوں پر ہی ہے۔کراچی میں25 ہزار ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ذمہ داری ادا کررہے ہیں، ان میں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہیں جبکہ فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے۔لاہور میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے گئے ہیں ، جلوس کے راستوں کے ارد گرد واقع گھروں کے مالکان سے سیکیورٹی بانڈ بھروائے گئے ہیں اور حلف لیا گیا ہے کہ وہ گھروں میں کسی غیر متعلقہ شخص کو نہیں ٹھہرائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
14 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 481315
عاشورہ پر سیکیورٹی کے لیے ملک بھر میں غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی ذمہ داری ادا کررہے ہیں جبکہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کے 15 ہزار جوان بھی مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔