11 نومبر 2013 - 20:30
فرانس، ایران کے ساتھ جوہری مفاہمت خارج از امکان نہیں

فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مسئلے پر اختلافات کے باوجود سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔

ابنا: انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پائے جانے والے اختلافات سے سمجھوتے کا حصول غیر ممکن نہیں بن سکتا اور سمجھوتے پر دستخط ہوسکتے ہیں۔ فرانس کے وزیر خارجہ کا یہ بیان صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے اس قسم کے پروپیگنڈے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ فرانس نے سعودی عرب کے اشارے پر جنیوا مذاکرات میں ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی راہ میں رخنہ اندازی کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنیوا مذاکرات میں فرانس نے صیہونی حکومت کے حوالے سے جو مطالبہ کیا ہے اس پر خود مغربی ملکوں کے حکام نے  اس پر تنقید کی ہے۔

.....

/169