10 نومبر 2013 - 20:30
بحرین ، بے گناہ عوام اور آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیساں

بحرین میں جمعیت وفاق ملی کے رکن نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی جانب سے بحرینیوں کی شہریت سلب کئےجانے پر عالمی برادری کو رد عمل دکھانا چاہیے۔

ابنا: لولو ٹی وی چینل کے مطابق وفاق ملی بحرین اور پارلیمنٹ کے مستعفی رکن  جواد فیروز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آل خلیفہ کو مجبور کریں کہ وہ شہریت سلب کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ جواد فیروز نے کہا کہ آل خلیفہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویشوں اور انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مخاصمانہ اقدامات جاری رکھے ہیں اور انقلابی شہریوں کی شہریت سلب کررہی ہے۔ ادھر ایک اور انقلابی رہنما سعید شہابی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کے خواہاں بے گناہ عوام کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیساں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک اور سعودی عرب بحرین میں آل خلیفہ کی سرنگونی راہ میں رکاوٹ ہیں اور جب  تک عالمی برادری آل خلیفہ پر دباؤ نہیں ڈالے گي آل خلیفہ اپنی تشدد آمیز کاروائیوں سے باز نہیں آئے گي۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔   

.......

/169