ابنا: بریگیڈیئر جنرل " سید مسعود جزائری " نے ایران کے بارے میں امریکی صدر کے اس بیان کہ تمام آپشن منجملہ فوجی آپشن میز پر موجود ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع تکراری اور کم اہمیت موضوع میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ امریکی حکومت صہیونیوں کے چنگل میں ہے اور اگر اس میں جنگ کرنے کی تھوڑی سی بھی توانائی ہوتی تو شام پر حملہ کرنے میں زرہ برابر شک و تردید میں مبتلا نہ ہوتا۔ جنرل جزائری نے کہا کہ امریکی حکومت دنیا میں سب سے زیادہ نفرت انگیز حکومت ہے اور دنیا میں اس سے زیادہ کوئی حکومت شرپسند نہیں ہے۔
.......
/169