8 نومبر 2013 - 20:30
غرب اردن میں ایک فلسطینی شہید

غرب اردن کے سیکورٹی ذرائع نے ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر دی ہے ۔

ابنا: اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر نابلس پر حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا ۔ اسرائيل فوج نے گذشتہ ہفتے بھی غزہ اور غرب اردن پر اپنے وحشیانہ حملوں میں پانچ فلسطینیوں کو شہید اور دسیوں دیگر کو زخمی یا انہیں گرفتار کرلیا ۔ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں میں ایسے وقت میں تیزی آئی ہے کہ جب فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکام نے منگل کی رات سے نام نہاد امن مذاکرات کے نئے دور کا آغاز کیا ہے ۔ادھر تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت جنگ کے قریب ہی ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کافی زیادہ مالی نقصان ہوا ہے ۔ یہ دھماکہ کل شام کو ہوا جس کے باعث صہیونیوں میں رعب و دہشت پھیل گئی اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے سراسیمہ باہر نکل آئے ۔ .......

/169