5 نومبر 2013 - 20:30
جی ای سی ایف کے نئے سیکریٹری جنرل کی اپیل

گیس بر آمد کرنے والے ممالک کے فورم جی ای سی ایف کے نئے سکریٹری جنرل محمد حسین عادلی نے کہا ہے کہ رکن ممالک کے درمیان مفادات کے تحفظ کے لئے باہمی ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔

ابنا: محمد حسین عادلی نے کہا کہ اس کونسل کے ممبر ممالک کے مفادات اور حریف مشترک ہیں اس لئے ان کے درمیان صاف و شفاف مقابلہ آرائی ہونی چاہئے کیوں کہ ان کے مفادات کا تقاضا ہے کہ وہ دوسروں کو سیکورٹی فراہم کریں ۔ جی ای سی ایف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران آئندہ چند برسوں میں بازار میں پوری آب و تاب سے موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کا جنوب مشرقی بازار گیس برآمد کا بہترین بازار ہے۔ واضح رہے کہ تہران میں جی ای سی ایف کے پندرہویں اجلاس میں ایران کے سید محمد عادلی کو اس فورم کا نیا سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

.......

/169