4 نومبر 2013 - 20:30
امریکا اورپاکستان کے تعلقات میں کشیدگی

امریکا نے ڈورن حملے میں حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد پاکستان کے ساتھ پیداہونے والی کشیدگی کا اعتراف کرلیا۔

ابنا: وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعدپاکستان اورامریکاکے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور وقتی غلط فہمیاں پیداہوسکتی ہیں،تاہم تعلقات کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود نے2010میں دھشتگردی کے کئی واقعات کئے جن میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بم نصب کرنے کا اقدام بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور پاکستان کی حکومت اور سیاسی جماعتیں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنے کا جائزہ لے رہی ہیں۔

.......

/169