2 نومبر 2013 - 20:30
بحرین میں جمہوریت کے حق میں مظاہرے

بحرين کے ہزاروں شہريوں نے وسيع مظاہرے کرکے ملک کے بحران کو سياسي طريقے سے حل کئے جانے پر زور ديا۔

ابنا: بحرين کے دارالحکومت منامہ کے جنوب مغرب ميں واقع عالي کے علاقے ميں ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے مظاہرے ميں حصہ ليا اور ملک کے بحران کو سياسي طريقے سے حل کئے جانےکا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کي بحالي پرزور ديا ۔ مظاہرے کے شرکاء انصاف اور مساوات کا نعرہ لگا رہے تھے۔ مظاہرين کے ہاتھوں ميں بحرين کا قومي پرچم تھا اور وہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي رہائي کي مانگ کررہے تھے ۔مظاہرے کے اختتام پر ايک قرارداد بھي پاس کي گئي جس ميں کہا گيا کہ آل خليفہ حکومت عوام کے سياسي اور سماجي حقوق کو پامال کر رہي ہے ۔مظاہرين نے اپني قرارداد ميں اس بات کا بھي مطالبہ کيا کہ آل خليفہ حکومت عوام پر اپنے مظالم فوري طور پر بند کرے ۔ بيان ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے تشدد آميز اور ظالمانہ اقدامات سے بحريني عوام کے عزم و حوصلے اور زيادہ مستحکم ہو رہے ہيں ۔ مظاہرين نے اپني قرارداد ميں اس عزم کا اعلان کيا کہ جب تک ان کے قانوني اور جائز مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک وہ اپنے پرامن مظاہرے جاري رکھيں گے ۔ اس سے پہلے اسي طرح کے مظاہرے جزيرہ سترہ اور سنابس جيسے علاقوں ميں بھي  کئے گئے ۔

.......

/169