ابنا: بحرین کے عوام نے اپنے ملک کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے۔ پریس ٹی وی کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں میں اس حوالے سے کئے جانے والے مظاہروں میں بحرینی عوام نے اپنے ملک کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے اپنی یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا اور عام شہریوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے جارحانہ اقدامات روکے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے فلگ شگاف نعرے لگائے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ بحرین کے بنیادی آئین میں تبدیلی، جمہوری نظام حکومت کے قیام اور بحرینی عوام کے مطالبات کے پورا ہونے تک آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جری رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف فروری سنہ دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جسے تمام تر بربریت کے باوجود ابتک سرکوب نہیں کیا جاسکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 477110
بحرین کے عوام نے اپنے ملک کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے۔