26 اکتوبر 2013 - 20:30
لبنان میں شیعہ سنی تصادم ہرگز نہيں ہوگا۔ حزب اللہ

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان تصادم ہرگز نہيں ہوگا۔

ابنا: لبنانی پارلیمان میں حزب اللہ کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان تصادم ہرگز نہيں ہوگا۔  مصر کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کے رکن علی المقداد نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان تصادم کی صورت حال پیدا کرنے کے لئے بعض گروہوں کی فتنہ انگیز سازشوں کی بابت خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مسلمانوں کے درمیان فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو جان لینا چاہئے کہ حزب اللہ ان کا بھرپور مقابلہ کرے گی، کیونکہ فتنہ انگیزی سے لبنان کی نابودی کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونیت جدید طریقوں سے ملک میں فتنہ کھڑا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام بھی فتنہ اور فساد کے مخالف ہیں اور وہ خود بھی بآسانی ان تمام فتنوں اور فسادات پر غلبہ حاصل کر لیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲