ابنا: غزہ کے جنوب میں ایک فلسطینی مجاہد شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیس سالہ یہ فلسطینی مجاہد غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے علاقے میں اپنے جہادی مشن کے دوران شہید ہوا۔قابل ذکر ہے کہ غزہ کا محصور علاقہ، غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں صیہونی فوجیوں کی بربریت میں فلسطینی مسلمانوں کے شہید و زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475959
غزہ کے جنوب میں ایک فلسطینی مجاہد شہید ہوگیا۔