ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق جرمن حکام کا خیال ہے کہ یورپ سے ایک ہزار افراد اس وقت شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور جرمنی کی داخلی سکیورٹی سروس نے ایک خفیہ رپورٹ میں اس خبر کی تائيد کی ہے کہ دو سو جرمن شہری شام کے لئے روانہ ہوچکے ہیں اور شام کی خانہ جنگي میں آٹھ جرمن دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شام میں تکفیری دہشتگرد جرمن شہریوں کو خودکش بمبارطیارے بناکر ان سے دہشتگردی کروارہے ہیں کیونکہ جرمن شہری نہ عربی جانتے ہیں اور نہ ہی انہیں جنگ کا تجربہ ہے۔ جرمن انٹلجنس کے مطابق دس جرمن جوان جو شام میں دہشتگردوں کےساتھ لڑ رہے تھے وطن لوٹ آئے ہیں اور وطن کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔ واضح رہے امریکہ اور سعودی عرب و قطر کی سازشوں کےتحت اس وقت دسیوں ملکوں کے دہشتگرد ملت شام کےخلاف برسرپیکار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475177
جرمن انٹلجنس ایجنسیوں کے مطابق جرمنی کے دوسو شہری شام میں دہشتگردوں کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔