22 اکتوبر 2013 - 20:30
سر میں براہ راست گولی مارنے سے ایک بحرینی نوجوان کی شہادت+تصاویر

بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے اس ملک کے علاقے بنی جمرہ میں ایک نوجوان کے سر پر براہ راست گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے اس ملک کے علاقے ’’بنی جمرہ‘‘ میں ایک نوجوان کے سر پر براہ راست گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔علی خلیل الصباح نامی نوجوان اس وقت ظالم حکومت کی بربریت کا نشانہ بنا جب وہ ایک پر امن مظاہرات میں شریک تھا۔اس خبر کے پھیلنے سے ملک کے مختلف علاقوں میں علی الصباح کی شہادت کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز سے لوگوں کو متفرق کرنے کے لیے زہریلی گیس اور ہوائی فائر کئے اور اس درمیان شہید خلیل الصباح کے باپ کو بھی آل خلیفہ کے گماشتوں نے گرفتار کر لیا۔قابل ذکر ہے کہ اس نوجوان کی شہادت کے ساتھ بحرین کی انقلابی تحریک میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۱۱۶ ہو گئی ہے۔ادھر دوسری طرف آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے آج بحرین کے ۶ انقلابی افراد کو پولیس کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں ۱۰ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔بحرین کی حقوق انسانی کی تنظیم کے عہدہ دار یوسف المحافظہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بحرین کی ایک عدالت نے اس ملک کے تین باشندوں کو سڑکوں پر ٹائروں کو آگ لگانے اور حکومت مخالف مذاکرات میں شرکت کرنے کے الزام میں ۵ سال قید کا فیصلہ دے دیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں گزشتہ دو سال سے آل خلیفہ کی حکومت اس ملک کے باشندوں کو اپنے مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے اور عوام کے جائز حقوق کی پامالی میں مصروف ہے جبکہ عوام اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲