ابنا: یہ ملاقات اس حالت میں ہو رہی ہے کہ جب عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے اعلان کیا ہے کہ بحران شام کے حل کے لئے جنیوا۔2 کانفرنس 23 نومبر کو منعقد ہوگی۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے مختلف سطح پر شام میں لڑنے والے باغیوں اور دہشتگردوں سے تعاون کر رہا ہے اور دوسری جانب اردن کے عہدیدار سیاسی طریقے سے شام کے بحران کے حل کی بات کر رہے ہیں۔ان ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو خوش کرنے اور سعودی عرب سے اقتصادی تعاون حاصل کرنے کے لئے اردن، شام میں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اردن اب تک سعودی عرب سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر حاصل کر چکا ہے۔
.......
/169