20 اکتوبر 2013 - 20:30
نگراں حکومت بنانے کی حکومتی پیشکش مسترد

خالدہ ضیا نے وزیر اعظم حسینہ واجد کی جانب سے نگران حکومت بنانے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

ابنا: خالدہ ضیا نے وزیر اعظم حسینہ واجد کی جانب سے نگران حکومت بنانے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ بنگلہ دیش سے ریڈیو تہران کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کی سب سے مضبوط اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا نے آج ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں حسینہ واجد کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شفاف انتخابات کے راستے میں رکاوٹ اور عوام کو انکے حق رائد دہی سے محروم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیا کی جانب سے نگران حکومت کی پیش کش سے ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یہ پیشکش کی تھی ملک میں ایک ایسا نگران حکومت کا سیٹ اپ تشکیل دیا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں۔ ان کے اس بیان سے ملک بھر کی جماعتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سیاسی حلقوں کا خیلا ہے کہ نگران حکومت بنا کر عوامی لیگ دوبارہ انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲