20 اکتوبر 2013 - 20:30
عراق: ابو غریب جیل کی سیکیورٹی سخت

عراق میں سیکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع ابو غریب جیل کے اطراف میں وسیع پیمانے پر ہائی الرٹ سیکیورٹی کی خبر دی ہے

ابنا: عراق میں سیکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع ابو غریب جیل کے اطراف میں وسیع پیمانے پر ہائی الرٹ سیکیورٹی کی خبر دی ہے ۔ الشر الاوسط نیوز ایجنسی نے عراق کے سیکیورٹی ادارے کے زرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی سیکیورٹی فورسز نے ابو غریب جیل کو ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع پر گھیرے میں لے لیا ہے اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ زرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے اور جیل کے اطراف تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲