ابنا: مصر ميں موجودہ حکومت کے مخالف طلبا کي تحريک نے اتوار کو پوليس اور سيکورٹي فورس کے ساتھ ہونےوالے تصادم کے بعد اعلان کيا تھا کہ وہ پير کو بھي حکومت مخالف مظاہرے جاري رکھيں گے -واضح رہے کہ اتوار کو جامعہ الازہر کے طلبا نے يونيورسٹي کے باہر اس سڑک کو بند کرديا تھا جو رابعہ العدويہ اسکوائر کو جاتي ہے- اس واقعے کے بعد سيکورٹي فورس نے طلباکے خلاف طاقت کااستعمال کيا اورانہيں وہاں سے منتشر کرنے کے لئے ان پرحملہ کيا اور آنسو گيس کے گولے داغے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مصري وزارت داخلہ نے اس خبرکي ترديد کي ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے الازہر يونيورسٹي کے احاطے ميں داخل ہوکر مظاہرين پر فائرنگ کي -ايک ايسے وقت جب الازہر يونيورسٹي ايک مہينے کے لئے بند کردي گئي ہے يونيورسٹي کے طلبا اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرے کرنے پر زور دے رہے ہيں - مظاہرين کا کہنا ہے کہ طلبا تحريک کا مطالبہ وہي ہے جو رابعہ العدويہ اسکوائر پربيٹھے مظاہرين کا تھا -طلبا تحريک کے مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ شہيدوں کے خون کا انتقام چاہتے ہيں -مظاہرہ کرنےوالے طلبا کا کہنا تھا کہ انہيں کوئي بھي طاقت مظاہرے کرنے سے نہيں روک سکے گي- ان کا کہنا تھا کہ جب تک صدر مرسي کو دوبارہ اقتدار ميں بحال نہيں کرديا جاتا اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے.
.......
/169