ابنا: جماعت اسلامی کےسربراہ سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امداد کی بحالی بغیر سبب نہیں اور امریکی امداد نواز شریف کے لئے غلامی کا پھندا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ امداد کی بحالی کے بدلے میں پاکستان سے نئی شرائط منوائے گا۔ سید منور حسن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضے اور امریکی امداد غلامی کے پھندے ہیں، حکمرانوں نے کشکول اُٹھارکھے ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقارختم ہوگيا ہے اب نواز شریف نیا کشکول لیکر بھیک مانگنے کے لئےامریکہ پہنچ گئے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق نواز شریف ڈرون حملوں کے بارے میں بھی امریکی حکام سے صرف گفتگو کریں گے انھیں رکوا نہیں سکیں گے کیونکہ رکوانے کی صورت میں نواز شریف کے اقتدار کو خطرہ لاحق ہوجائےگا۔
.......
/169