20 اکتوبر 2013 - 20:30

شام کے وزیر خارجہ نے لبنانی وزير خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام لبنان کی مدد کرنے سے کبھی دریغ نہیں کرےگا۔

ابنا: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے لبنانی وزير خارجہ عدنان منصورکے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام لبنان کی مدد کرنے سے کبھی دریغ نہیں کرےگا۔ شامی وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شدہ لبنانی شہریوں کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا شام لبنان کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

لبنانی وزیر خآرجہ نے بھی لبنانی شہریوں کی آزادی کے سلسلے میں شام کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

.......

/169