ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورۂ امریکہ میں اس ملک کے وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اور اس ملک کو اس وقت معاشی مسائل کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کیلئے دہشتگردی کا مسئلہ اس وقت ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم، اپنے دورۂ امریکہ میں اس ملک کے مختلف اعلی حکام منجملہ امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔پاکستان کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے بعد ان کا یہ پہلا دورۂ امریکہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ نواز شریف نے دورۂ امریکہ پر روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اس دورے میں ڈرون حملوں پر خاصطور سے گفتگو کریں گے۔
.......
/169