19 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکہ ایران کو دھمکی دینے کی جرات بھی نہیں رکھتا

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو دھمکی دینے کی جرات بھی نہیں رکھتا۔

ابنا: سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو دھمکی دینے کی جرات بھی نہیں رکھتا۔ جنرل محمد علی جعفری نے آج ایران کے مقدس شہر مشہد میں ایک تقریب میں کہا کہ اسوقت امریکہ ایران کو زبانی دھمکیاں دینے کی بھی جرات نہیں رکھتا کیونکہ ایران شہدا کی قربانیوں اور اسلامی تعلیمات کی برکت سے دنیا کا معنوی اور روحانی مرکز بن چکا ہے اور مادی طاقتوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔ سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ اس سال سامراج کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں گيارہ دہشتگرانہ حملوں کی سازشیں بنائي تھیں جنہیں سپاہ پاسداران نے ناکام بنادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲