19 اکتوبر 2013 - 20:30
افغانستان میں ڈرون حملے

افغانستان پر امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق یہ حملہ، افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ پر کیا گیا۔ امریکہ یہ دعوی کرتا ہے کہ ڈرون حملے صرف مسلح افراد کے خلاف کئے جارہے ہیں جبکہ عمل میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے ہرات کی صوبائی کونسل کے ایک رکن محمد ظریفی نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجی،حکومت مخالفین کو مسلح کررہے ہیں۔ محمد ظریفی نے دعوی کیا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے صاف ظاہر ہے کہ شیندند میں حکومت مخالفین کو ایسے کینٹینرز فراہم کئے گئے کہ جن میں اسلحہ موجود تھا اور یہی وجہ ہے کہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نیٹو سے وضاحت طلب کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے بعض پارلیمانی نمائندوں نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ کی زیر قیادت غیر ملکی فوجی، حکومت مخالفین اور طالبان کے ساتھ ہمہ جہتی تعاون کررہے ہیں۔

.......

/169