18 اکتوبر 2013 - 20:30
سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی پامالی

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر خواتین کے حقوق پامال کئے جاتے ہیں۔

ابنا: بشار جعفری نے آج " عورت سکیورٹی اور امن " کے زیرعنوان منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ آل سعود کی حکومت خواتین کو کم سے کم حقوق دینے پر بھی راضی نہيں ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب میں ہر روز احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔ بشار جعفری نے کہا کہ شام کے بحران کی بنا پر ایسے جرائم دیکھنے میں آئے ہیں جو غیر انسانی اور عالمی قوانین کے منافی ہیں اور یہ جرائم تکفیری گروہ اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ، وہابی فکر کے حامل ہیں اور انہيں ساری دنیا سے اکٹھا کرکے شام بھیجا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا کہ وہابی طرز تفکر عورت کو کسی طرح کا حق نہیں دیتا اور اس طر‌ز تفکر کو سعودی عرب، قطر اور صیہونی حکومت کی مالی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے ہمسایہ ملکوں میں شام کے پناہ گزینوں کی حالت زار  پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔......./169