18 اکتوبر 2013 - 20:30
پاکستان کے وزیر اعظم کا دورۂ امریکہ

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورۂ امریکہ میں اس ملک کے مختلف اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کل واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ امریکی صدر بارک اوبامہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کے کسی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورۂ امریکہ ہے بالفاظ دیگر وہائٹ ہاؤس میں بارک اوبامہ کے آنے کے بعد وہ پہلی بار پاکستان کے کسی وزیر اعظم سے گفتگو کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بہترین موقع ہے۔ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے میں پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان پر ڈرون حملے ایسے موضوعات میں شامل ہیں کہ جن پر اس ملاقات میں خاصطور سے گفتگو ہوگی۔دوسری جانب پاکستان، اقتصادی مسائل اور توانائی کی اپنی ضروریات پر پھی گفتگو کرسکتا ہے۔......./169