ابنا: حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے گولہ بارود سے بھری تکفیری دہشتگردوں کی دو گاڑیوں کا پتہ لگا کر لبنانی سکیوریٹی فورسز کو الرٹ کردیا جس کے نتیجے میں بیروت کے جنوبی علاقے کو تکفیری دہشتگردی سے بچالیا گيا۔ النشرۃ ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ جب بھی لبنان کی سلامتی کو خطرہ محسوس ہوا ہے حزب اللہ لبنان نے فوجی اور پولیس کی مدد کی ہے اور انہیں معلومات فراہم کی ہیں۔ واضح رہے پیر کے دن لبنانی فوج نے جنوبی بیروت میں گولہ بارود اور دھماکہ خيز مواد سے لدی گاڑی برامد کرکے اس میں لدے بموں کو ناکارہ بنادیا تھا۔ بدھ کے روز جنوبی بیروت کے اندرونی علاقے میں جسے معمورہ کہا جاتاہے اور جہاں حزب اللہ لبنان کے سربراہ خطاب کرنے والے تھے گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنادیا گيا تھا۔......./169
18 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473619
حزب اللہ لبنان کی انٹجلنس سروس نے بیروت کے جنوبی علاقے میں بڑے کار بم دھماکے کرنے کی تکفیری دہشتگردوں کی سازش ناکام بنادی ہے۔