ابنا: موسمیات کے مطابق رواں ہفتے دوران بیشتر علاقوں کا موسم خشک رہے گا۔ بٹگرام موسم سرما کی پہلی بارش گرج چمک کے ساتھ شروع ہوگئی .علاقائی موسم بدل گیا گرمی کی جگہ ٹھنڈی ہواوں کے جھونکوں نے لے لی ہے جبکہ بالائی علاقوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے اونچے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑ لی ہے۔چترال شہر اور گردونواح میں بارش، پہاڑوں پر ہلکی برف باری سے ۔ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے شہریوں نے ہلکے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالا کنڈ ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
.......
/169