ابنا: سعودی عرب کے مقدس شہر مدینۂ منورہ میں مسجد حضرت محمد(ص) میں سوڈان کی ایک خاتون زائر فاطمہ الماہی کی آنکھوں کی بینائی واپس لوٹ آئی۔ آنکھوں کی بینائی واپس لوٹ آنے پر اس خاتون زائر نے خوشی کا اظہار کےتوئے چّلا چّلا کر کہا کہ اس کی آنکھوں کی بینائی واپس لوٹ آئی جس پر حجاج کرام نے بھی حیرت و خوشی کا اظہار کیا۔
سوڈان کی خاتون زائر فاطمہ الماہی سات برسوں سے اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم تھی اور آپریشن کے باوجود اس کی آنکھوں کی روشنی واپس نہیں لوٹی تھی۔
شفاء پانے والی اس خاتون زائر نے کہا کہ گویا اسے الہام ہوا تھا کہ وہ اس سال حج کے دوران اپنی آنکھوں کی بینائی دوبارہ حاصل کرلے گی اور جب اس نے اس مقدس سرزمین پر قدم رکھا تو اس کے دل میں اس بات کی امید مزید بڑھتی چلی گئی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز اس مسجد میں رکی اور اپنی آنکھوں کیلئے دعا کرتی رہی کہ ناگاہ اس وقت جبکہ وہ مسجد کے ایک گوشے میں بیٹھی دعا اور رازونیاز میں مشغول تھی اس کی آنکھوں سے وہ سیاہ پردہ ہٹ گیا کہ جس کی بناء پر وہ سات برسوں سے قوت بینائی سے محروم تھی اور پھر اس نے سب سے پہلے اپنے بیٹے کو دیکھا جو اس کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ اس خاتون کے بقول اپنی بینائی حاصل کرنے پر اس نے خداوند متعال کا شکر ادا کیا۔
.......
/169