13 اکتوبر 2013 - 20:30
کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے برے نتائج: ملا عمر کی دھمکی

افغانستان میں طالبان لیڈر ملا عمر نے اعلان کیا ہے کہ کابل – واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط اور سنہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی جاری رہنے کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

ابنا: افغانستان میں طالبان لیڈر ملا عمر نے اعلان کیا ہے کہ کابل – واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط اور سنہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی جاری رہنے کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ طالبال لیڈر ملا عمر کے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں اغیار کے فوجی اّڈے ہرگز برداشت نہیں کئے جائیں گے اور افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے مکمل انخلاء تک ان کے خلاف حملوں اور جنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ اس معاہدے کے بارے میں حال ہی میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان گفتگو بھی ہوئی ہے تاہم امریکی فوجیوں کے قانونی تحفّظ کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲