12 اکتوبر 2013 - 20:30
حضرت امام محمد باقر عليہ السلام کی شہادت، پورا اسلامي جمہوريہ ايران سراپا سوگوار

سات ذي الحجہ فرزند رسول حضرت امام محمد باقر عليہ السلام کے يوم شہادت پر آج پورا اسلامي جمہوريہ ايران سراپا سوگوار وعزادار ہے ۔

ابنا: امام محمد باقر عليہ السلام کے يوم شہادت کي مناسبت سے مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام اور قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا کے حرم مطہر ميں مجالس عزاداري وسوگواري کا سلسلہ جاري ہے اور ماتمي انجمنيں منظم دستوں ميں نوحہ خواني و سينہ زني کرکے امام محمد باقر عليہ السلام کي مظلومانہ شہادت پر غم کا اظہار کررہي ہيں  ۔ ايران کے ديگر  مقدس اور مذہبي مقامات ميں بھي مجالس عزا کا سلسلہ جاري ہے ۔ فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعليہ السلام کو اموي خليفہ ہشام بن عبدالملک نے سن ايک سو چودہ ہجري قمري ميں زہر دے کر شہيد کرديا تھا ۔پانچويں امام کا اسم گرامي محمد اور لقب باقر ہے ۔ آپ کي عمر انيس سال دس مہينے تھي  جب آپ کے سر سے آپ کے پدر بزرگوار کا سايہ اٹھ گيا تھا، اس کے بعد سے امام محمد باقر عليہ السلام نے امامت کي سنگين ذمہ داري ادا کي اور علوم آل محمد کو عام کرنے ميں بے پناہ جد وجہد کي ۔

.......

/169