ابنا: غیرقانونی ہتھیارجمع کرانے کی مہم بری طرح ناکام ہوگئی،مہم کی تشہیرپرکروڑوں روپے پانی کی طرح بہا دیئے گئے ۔سندھ بھر سے صرف 19غیرقانونی ہتھیارجمع کرائے گئے ۔حکومت سندھ نے رضاکارانہ طور پر غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم تین ہفتے قبل شروع کی تھی،جس کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ گزشتہ روز وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بیان جاری کیا کہ رضاکارانہ طور پر غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور غیرقانونی ہتھیار جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاہم 12اکتوبر تک دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد تک صوبے بھر میں صرف 19 غیرقانونی ہتھیار جمع کرائے گئے۔
.......
/169