10 اکتوبر 2013 - 20:30
گروپ 5 + 1 مذاکرات، ایران کی بھرپور شرکت متوقع

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جنیوا میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں تھران کی بھرپور شرکت کی خبر دی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جنیوا میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں تھران کی بھرپور شرکت کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے گذشتہ رات کوروشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بس چند ہی دن باقی ہیں کہا کہ ایران ان مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور تھران کو یہ توقع ہے کہ مقابل فریقین بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور حقیقت کو درست طریقے سے درک کریں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس شعبے میں راہ حل کی طرف قدم بڑھایا جاسکتا ہے اور ان مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبھات میں مبتلاء ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ، کہا کہ علاقے میں موجود اکثر مشکلات ، دیگر ملکوں اور ایران کے درمیان باہمی شراکت سے دور کی جاسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲